سورة الحاقة - آیت 21

فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو وہ پسندیدہ زندگی میں ہوگا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(21/22) اللہ تعالیٰ نے ایسے نیک انسان کا انجام یہ بتایا کہ اسے جنت کے بالا خانوں میں خوشیوں اور راحتوں سے بھری زندگی ملے گی۔ یہ جنت او اس کی ساری نعمتیں تمہیں ان اعمال صالحہ کی وجہ سے ملی ہیں جو تم نے دنیا کی زندگی میں کاٹے تھے۔