سورة الحاقة - آیت 14

وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور زمین اور پہاڑ اٹھائے جائینگے پھر وہ ایک ہی چوٹ سے (ٹپک کر) پارہ پارہ کردیئے جائینگے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14)اور زمین اور پہاڑ اوپر اٹھا کر ایک دوسرے سے اس طرح ٹکرا دیئے جائیں گے کہ آن واحد میں پوری دنیا تباہ و برباد ہوجائے گی اور پوری زمین ایک چٹیل میدان بن جائے گی