سورة الحاقة - آیت 9

وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور فرعون اور اس سے پہلی امتوں اور الٹی بستیوں والیوں نے گناہ کئے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9) عاد و ثمود کی طرح اس سر زمین پر دوسری سرکش قومیں بھی پائی گئیں۔ ملک مصر میں فرعون پیدا ہوا جس کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے موسیٰ بن عمران (علیہ السلام) کو بہت سے معجزات دے کر مبعوث کیا، لیکن اس نے کفر کی راہ اختیار کی اور فرعون مصر سے پہلے بھی ایسی قومیں پائی گئیں جنہوں نے اپنے زمانے کے رسولوں کی تکذیب کی اور قوم لوط کی بستیاں پائی گئیں جن کے باشندوں نے گناہوں کا ارتکاب کیا ۔