سورة الحاقة - آیت 1
لْحَاقَّةُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ضرور ہونے والی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1) ” الحاقۃ“ سے مراد روز قیامت ہے، اس لئے کہ اس سے متعلق تمام غیبی خبریں اس دن ثابت و متحقق ہوجائیں گی اور خود قیامت کا وجود محقق ہوجائے گا اور بندوں کے اعمال کا بدلہ اس دن واجب و ثابت ہوجائے گا۔