سورة القلم - آیت 46
أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا تو ان سے کچھ مزدوری (ف 2) مانگتا ہے کہ وہ چٹی سے بوجھل ہورہے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(46) مشرکین مکہ آپ کی اور قرآن کریم کی تکذیب کرتے ہیں تو کیا آپ دعوت حق کا ان سے کوئی معاوضہ مانگتے ہیں جس کے بوجھ تلے وہ دبے جا رہے ہیں اور اسی وجہ سے آپ کی دعوت قبول کرنے سے کتراتے ہیں؟