سورة القلم - آیت 32
عَسَىٰ رَبُّنَا أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
شاید ہمارا رب اس باغ سے بہتر باغ ہمیں (ف 1) بدل دے ۔ ہم اپنے رب سے آرزو رکھتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(32) انہوں نے جب اپنے گناہ سے توبہ کرلی اور آئندہ کے لئے اللہ سے عہد کرلیا کہ اب ایسی غلطی نہیں کریں گے، تو اپنے رب سے اچھی امید کرلی، اور کہنے لگے امید ہے کہ اللہ ہمیں اپنی رحمت سے محروم نہیں کرے گا اور اس سے اچھا باغ ہمیں عطا کرے گا ہم اپنے رب سے یہی امید رکھتے ہیں۔