سورة القلم - آیت 30
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
پھر بعض بعض کو ملامت کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوئے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(30)اس کے بعد ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے کہ اگر ہم نے مساکین کو ان کے حق سے محروم کرنے کی بری نیت نہ کی ہوتی اور اللہ کی قدرت کو بھول کر اپنی قدرت کا اظہار نہ کیا ہوتا تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔