سورة القلم - آیت 7

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک تیرا رب اسے خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا ہوا ہے اور وہ ان کو خوب جانتا ہے جو ہدایت پر ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (7)میں اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کو تسلی دی ہے اور دعوت اسلامی کی راہ میں جو تکلیف پہنچے، اس پر صبر کرنے کی نصیحت کی ہے، نیز اس میں ان مشرکین کے لئے دھمکی ہے جو آپ کو جھٹلاتے تھے۔