سورة القلم - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(شروع) اللہ کے نام جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ القلم مکی ہے، اس میں باون آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ القلم نام : پہلی آیت : سے ماخوذ ہے، اس سورت کو ” سورۃ ن“ اور ” سورۃ القلم“ دونوں ہی کہا جاتا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت حسن، عکرمہ اور جابر کے نزدیک مکی ہے اور ابن عباس اور قتادۃ سے مروی ہے کہ ابتدائے سورت سے آیت(16) İسَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ Ĭ تک مکی ہے، اور وہاں سے آیت (50) İمِنَ الصَّالِحِينَ Ĭ تک مدنی ہے اور اس کے بعد کی دو آیتیں مکی ہیں اور نحاس، ابن مردویہ اور بیہقی نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ ” ن“ مکی ہے اور ابن مردویہ نے عائشہ (رض) سے بھی یہی روایت کی ہے۔