سورة الملك - آیت 11

فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو انہوں نے اپنے گناہوں کا اقرار کیا ۔ اب لعنت ہو دوزخیوں پر۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(11)لیکن اس اعتراف کا انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور اعلان کردیا جائے گا کہ جہنمی اللہ کی رحمت سے دور کردیئے گئے اب ان کے لئے کوئی خیر نہیں ہے۔