سورة الطلاق - آیت 9

فَذَاقَتْ وَبَالَ أَمْرِهَا وَكَانَ عَاقِبَةُ أَمْرِهَا خُسْرًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر انہوں نے اپنے کام کا وبال چکھا اور ان کے کام کا انجام خسارہ ہوا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9)اور خسارہ اور ہلاکت و بربادی کے سوا انہیں کچھ نہ ملا اس لئے کہ جنت اور اس کی نعمتوں پر انہوں نے دنیا کی متاع حقیر کو ترجیح دیا۔