سورة الطلاق - آیت 5

ذَٰلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یہ اللہ کا حکم (ف 1) ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا ہے اور جو کوئی اللہ سے ڈرتا رہے گا ۔ وہ اس کی بدیاں اس سے دور کردے گا ۔ اور اسے بڑا اجر دے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (5) میں فرمایا کہ مذکورہ بالا آیتوں میں طلاق، رجعت اور عدت کے جو احکام بیان کئے گئے ہیں، وہ سب احکام الٰہی ہیں جنہیں اللہ نے اس لئے نازل فرمایا ہے تاکہ بندے ان پر عمل کریں اور جو اللہ سے ڈرے گا، اللہ اس کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور اسے اجر عظیم سے نوازے گا، یعنی اسے جنت میں داخل کر دے گا۔