سورة التغابن - آیت 17

إِن تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اگر تم اللہ کو قرض حسنہ دو تو وہ اس کو تمہارے لئے دوچند کردیگا اور تمہیں بخش دیگا ۔ اور اللہ قدر دن تحمل والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17) اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کی مزید ترغیب دلاتے ہوئے لوگوں سے کہا گیا کہ تم اس کی راہ میں جو حلال مال بھی خرچ کرو گے گویا اسے قرض دو گے، جسے کئی گنا بڑھا کر تمہیں لوٹا دیا جائے گا اور مزید برآں تمہارے گناہ بھی معاف کردیئے جائیں گے، اس لئے کہ وہ ” شکور“ ہے، اپنے بندے کے تھوڑے عمل کے عوض اجر کثیر دیتا ہے اور وہ ” حلیم“ ہے، گناہوں پر جلد مؤاخذہ نہیں کرتا، بلکہ توبہ کی مہلت دیتا ہے۔