سورة التغابن - آیت 12

وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور حکم مانو اللہ کا اور حکم (ف 1) مانو رسول کا ۔ پھر اگر تم منہ موڑو تو ہمارے رسول کا ذمہ صرف کھول کر پہنچا دینا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اللہ کی اطاعت کریں، اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، اس لئے کہ دنیا اور آخرت کی ہر کامیابی اور نیک بختی کا دار و مدار اسی پر ہے اور اگر کوئی اللہ کی اطاعت اور رسول کی اطاعت سے روگردانی کرتا ہے، تو اس کا نقصان اسی کو پہنچے گا، اللہ کے رسول پر اس کی ذمہ داری نہیں آتی، اس کا کام تو پیغام رسانی تھی جو اس نے انجام دے دیا۔