سورة التغابن - آیت 4
يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اسے جانتا ہے اور جو تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو ۔ اسے معلوم ہے اور اللہ دل کی باتوں کو جانتا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(4) وہ ذات باری تعالیٰ آسمانوں اور زمین کے تمام مخفی اور ظاہر اور تمام غائب و حاضر چیزوں کی خبر رکھتا ہے، بلکہ وہ علام الغیوب تو انسانوں کے دلوں میں پوشیدہ اسرار اور اچھی اور بری نیتوں کو بھی جانتا ہے، یعنی اس کا علم ہر چیز کو محیط ہے، کائنات دو جہاں کی کوئی شے اس سے مخفی نہیں ہے۔ اس لئے بندوں کو چاہئے کہ وہ اپنا باطن برے اخلاق سے پاک رکھیں اور ان اخلاق حسنہ کو اپنائیں جن سے اللہ خوش ہوتا ہے۔