سورة المنافقون - آیت 2

اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنایا پس لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا برے کام ہیں جو وہ کرتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2)آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انہوں نے اپنی جھوٹی قسموں کو ڈھال بنا لیا ہے جن کے ذریعہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو قید و بند اور قتل سے بچاتے ہیں خو داسلام پر دل سے عمل پیرا نہیں ہوتے ہیں اور مدینہ کی سوسائٹی میں اسلام اور نبی کریم (ﷺ) کے خلاف شکوک و شبہات پھیلا کر لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے سے روکتے ہیں اور جو اسلام میں داخل ہوگئے ہیں، انہیں جہاد میں جانے اور نیکی کے دیگر کاموں سے روکتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ان کے یہ سارے کرتوت بڑے ہی گھناؤنے ہیں۔