سورة الجمعة - آیت 8
قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِيكُمْ ۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو کہہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ تم سے ملنے والی ہے ۔ پھر تم چھپے اور کھلے کے جاننے والی کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر وہ تم کو جتائے گا جو تم کرتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کی زبانی خبر دی ہے کہ اے یہودتم اپنی زبان سے جس موت کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہو کہ وہ کہیں کہیں تمہیں آنہ دبوچے، اور کیفر کردارتک نہ پہنچا دے، اس سے تم بچ نہیں سکو گے، اور قیامت کے دن غائب و حاضر کے جاننے والے اللہ کے سامنے کھڑے ہو گے، جو تمہیں تمہارے کالے کرتوتوں کی خبر دے گا اور ان کا پورا پورا بدلہ دے گا۔