سورة الجمعة - آیت 7

وَلَا يَتَمَنَّوْنَهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور وہ کبھی اس کی تمنا (آرزو) نہ کرینگے ۔ بہ سبب ان اعمال کے جو ان کے ہاتھوں نے آگے پہنچائے ہیں اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7) اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہ اپنی موت کی تمنا ہرگز نہیں کریں گے، اس لئے کہ انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے جو گناہ کئے ہیں وہ جہنم میں پہنچانے والے ہیں اور اللہ کو ان کے جرائم کی زیادہ خبر ہے۔