سورة الجمعة - آیت 6

قُلْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِن زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِن دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ اے یہود اگر تمہارا یہ دعویٰ ہے کہ سب آدمیوں کے سوا صرف تم اسی اللہ کے دوست ہو ۔ اگر تم سچے ہو تو موت کی تمنا کرو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6) یہود کہتے تھے کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں، جیسا کہ سورۃ المائدہ آیت (18) میں آیا ہے : نَحْنُ أَبْنَاءُ اللَّهِ وَأَحِبَّاؤُهُ ) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کے اسی دعویٰ کی نبی کریم (ﷺ) کی زبانی تکذیب کی ہے کہ اگر تمہارا گمان صادق ہے، تو اللہ کے سامنے اپنی تمنا کا اظہار کروتاکہ وہ تمہیں جلد ہی آخرت میں پہنچا دے اور جنت میں داخل کر دے تاکہ تم دنیا اور اس کے غموں سے نجات پا جاؤ۔