سورة الصف - آیت 13

وَأُخْرَىٰ تُحِبُّونَهَا ۖ نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ایک اور چیز بھی دیگا ہم سے تم چاہتے ہو (یعنی ) اللہ کی طرف سے مدد اور فتح قریب اور مومنوں کی خوشخبری سناؤ

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(13)اور مذکورہ نعمتوں کے علاوہ ایک اور نعمت دے گا جسے وہ پسند کرتے ہیں، یعنی وہ مکہ کو فتح کریں گے اور اس کے بعد آس پاس کے دیگر شہروں اور علاقوں کو بھی فتح کریں گے اور اللہ کی نصرت و تائید انکے ساتھ ہوگی۔ صاحب محاسن التنزیل لکھتے ہیں، آیت (13) دلیل ہے یہ سورت فتح مکہ سے کچھ ہی دن قبل نازل ہوئی تھی اور مقصود مؤمنوں کو ان کے دشمنوں کے خلاف قتال پر ابھارنا، ان کی ہمت افزائی کرنی اور میدان جہاد میں ثابت قدم رہنے کی نصیحت کرنی تھی، اسی لئے آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) سے کہا کہ آپ مؤمنوں کو خوشخبری دے دیجیے کہ اللہ نے ان سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا ہو کر رہے گا۔