سورة الصف - آیت 12
يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ تمہارے گناہ بخش دیگا اور تمہیں باغوں میں داخل کرے گا ۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور عمدہ گھروں میں ہمیشہ رہنے کے باغوں میں ہوں گے ۔ یہ ہے بڑی مراد ملنی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12)یعنی اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور انہیں ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، اور بلند و بالا مکانات عطا کرے گا جن میں وہ ہمیشہ کے لئے رہیں گے اور درحقیقت ایک انسان کی یہی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ اس کا رب اس کے گناہوں کو معاف کر دے اور اسے جنت میں داخل کردے۔