سورة الصف - آیت 11
تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرو ۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(11) اللہ نے اپنے ساتھ مؤمنوں کی مذکورہ بالا تجارت کی صراحت کردی کہ اگر وہ اللہ اور اس کے رسول پر حقیقی ایمان رکھیں گے اور اللہ کی راہ میں اپنے اموال اور اپنی جانوں کے ذریعہ جہاد کریں گے، تو ان کے یہ کام مآل و انجام کے اعتبار سے ان کے لئے بہت ہی نافع ہوں گے۔