سورة الممتحنة - آیت 5
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اے ہمارے رب ہمیں کافروں کی آزمائش کا ذریعہ نہ بنا اور ہمیں بخش دے ۔ کچھ شک نہیں کہ توہی غالب حکمت والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) اے ہمارے رب ! تو کافروں کو ہم پر غلبہ نہ دے کر وہ ہمیں آزمائش میں ڈال دیں اور دوبارہ ہمیں کفر میں واپس لے جانے کی کوشش کریں، اور اس زعم باطل میں مبتلا ہوجائیں کہ وہی حق پر ہیں اور ہم باطل پر ہیں اور ان کا کفر اور بڑھ جائے، اے ہمارے رب ! ہمارے اگلے اور پچھلے گناہوں کو معاف کر دے اور ان پر ہمارا مواخذہ نہ کر تو بڑا ہی زبردست اور بڑی حکمتوں والا ہے۔