سورة الحشر - آیت 22
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں چھپے اور کھلے کا جاننے والا ہے ۔ وہی بڑا مہربان رحم والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16) ذیل میں مذکورہ تینوں آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنی عظمت و کبریائی کے اوصاف بیان کر کے، انسانوں کو مزید تنبیہ کی ہے کہ ان کے دل باری تعالیٰ کی خشیت سے کیسے خالی ہوتے ہیں، ان پر کپکپی کیوں طاری نہیں ہوتی، وہ تو وہ معبود برحقہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تو غائب و حاضر سب کچھ کا جاننے والا ہے، اس کی رحمت عام و خاص تو سارے جہان کی مخلوقات کو ڈھانکے ہوئی ہے۔