سورة الحشر - آیت 15

كَمَثَلِ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قَرِيبًا ۖ ذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ان کی مانند ہیں جو ان سے تھوڑے ہی دنوں پہلے (جنگ بدر) میں اپنے کام کی سزا چکھ چکے ہیں اور ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(11) بنی نضیر کے یہودیوں پر اللہ تعالیٰ کا جو فوری عذاب دنیا میں نازل ہوا، تو اس بارے میں ان کی مثال ان کفار قریش کی ہے جن پر میدان بدر میں اللہ کا عذاب نازل ہوا، یا بنو قینقاع کے یہودیوں کی مثال ہے جنہیں ابھی کچھ ہی دنوں قبل ان کی بد عہدی اور شرارتوں کی وجہ سے مدینہ سے جلا وطن ہونا پڑا ہے۔ بنی قینقاع کی بد عہدی اور پھر ان کی جلا وطنی کی تفصیل اس سورت کی تفسیر کے مقدمہ میں گذر چکی ہے۔