سورة المجادلة - آیت 20
إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَٰئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہی ذلیلوں میں ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14) آیت (5) کی تفسیر میں İإِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُĬکی تفسیر گذر چکی ہے وہاں اللہ اور اس کے رسول کے دشمنوں کا انجام بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ذلیل و رسوا کرے گا اور یہاں بھی ایسے لوگوں کا تقریباً ویسا ہی انجام بتایا گیا ہے کہ وہ دنیا اور آخرت دونوں جگہ ذلیل ترین لوگ ہیں، انہیں کبھی بھی عزت نہیں مل سکتی