سورة المجادلة - آیت 19

اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ان پر شیطان غالب آیا ہو اس نے اللہ کی یاد بھلادی وہ شیطان کی جماعت ہیں سنتا ہے جو شیطان کی جماعت میں وہی زیان کار ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(13) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کے دل و دماغ پر شیطان مسلط ہوگیا ہے، جس کے سبب جھوٹ بولنا ان کی فطرت ثانیہ بن گئی ہے، دنیا کی رنگینیوں اور عارضی لذتوں میں ڈوب گئے ہیں اور اللہ کی یاد سے یکسر غافل ہوگئے ہیں۔ آخر میں فرمایا کہ جو اوصاف رذیلہ اور صفات خبیثہ اوپر بیان کی گئی ہیں، ان سے متصف لوگ ہی دراصل شیطان کی جماعت کے لوگ ہیں جو سر زمین میں فساد پھیلانے میں اس کی پیروی کرتے ہیں، لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ شیطان ان کے کام نہیں آئے گا اور وہ دونوں جہان کی سعادتوں سے محروم رہیں گے۔