سورة المجادلة - آیت 16

اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنایا ہے ۔ پھر اللہ کی راہ سے روکتے ہیں تو ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (16) میں کا ایک مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ جھوٹی قسموں کی وجہ سے اپنے بارے میں اللہ کے حکم یعنی قتل سے بچتے رہے، لیکن آخرت میں وہ اللہ کے رسوا کن عذاب سے نہ بچ سکیں گے۔