سورة المجادلة - آیت 15
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان کے لئے اللہ نے سخت عذاب تیار کیا ہے ۔ بےشک جو کام وہ کرتے ہیں برے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیات (15) سے (19) تک انہی منافقین کا حال و انجام بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس نے ان کے لئے بہت ہی شدید عذاب تیار کر رکھا ہے اس لئے کہ ان کے کرتوت بہت ہی برے تھے انہوں نے اپنی جانیں بچانے کے لئے اپنی جھوٹی قسموں کو ڈھال بنا لیا اور لوگوں کو در پردہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانے سے روکتے رہے۔