سورة الحديد - آیت 15

فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنكُمْ فِدْيَةٌ وَلَا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ مَأْوَاكُمُ النَّارُ ۖ هِيَ مَوْلَاكُمْ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پس آج نہ تم سے فدیہ قبول کیا جائیگا اور نہ کافروں ہی سے (قبول) ہوگا تمہارا ٹھکانا آگ ہے وہی آگ تمہاری رفیق ہے اور برا ٹھکاناہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (15) میں مومنوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ منافقو ! آج اگر تم زمین بھر کر بھی سونا پیش کرو گے تاکہ تمہاری جان عذاب نار سے نجات پا لے تو ایسا نہیں ہوگا اور آج تمہارے ساتھ یہی انجام اہل کفر کا بھی ہوگا تم سب کا ٹھکانا جہنم ہوگا تم سب کو جہنم لپیٹ لے گی، جو تم سب کے لئے بڑا ہی براٹھکانا ہوگا۔