سورة الحديد - آیت 6
يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے ۔ اور وہ دلوں کی باتیں جانتا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6) وہی رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، یعنی ایک کو چھوٹا کر کے اس کے گھٹنوں کو دوسرے میں داخل کرتا ہے تو کبھی دن چھوٹا ہوتا ہے اور رات لمبی ہوجاتی ہے اور کبھی رات چھوٹی ہوجاتی ہے تو دن بڑا ہوجاتا ہے اس کے سوا کوئی نہیں جو اس نظام الٰہی میں ذرہ برابر بھی مداخلت کرسکے۔ مزید تفصیل کے لئے سورۃ آل عمران آیت (27) سورۃ الحج آیت (61) سورۃ لقمان آیت (29) اور سورۃ فاطر آیت (13) کی تفسیر دیکھ لیجیے۔ وہ علامہ الغیوب اپنے بندوں کے سینوں میں پوشیدہ بھیدوں کو خوب جانتا ہے وہ ان تمام خیر و شر سے بھی واقف ہے جن کے کر گذرنے کی انسان نیت کرتا ہے۔