سورة الواقعة - آیت 77
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک یہ قرآن ہے عزت والا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
İإِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌĬ کی تفسیر کرتے ہوئے شوکانی نے لکھا ہے کہ قرآن اللہ کی وہ معزز و مکرم کتاب ہے جس کو تمام آسانی کتابوں پر فوقیت حاصل ہے۔ اس کی شان اس سے بالاتر ہے کہ وہ جادو، کہانت یا کسی کی افترا پردازی ہے۔ واحدی نے لکھا ہے کہ وہ کریم اس لئے ہے کہ اس میں بیان کردہ دلائل میں غور و فکر سے آدمی بہت سی بھلائیاں حاصل کرتا ہے، ازہری نے لکھا ہے کہ ” کریم“ اسے کہتے جس کی تعریف کی جائے تو قرآن اس لئے لائق تعریف ہے کہ وہ رشد و ہدایت اور علم و حکمت کا خزانہ ہے۔