سورة الواقعة - آیت 65

لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں پھرتم باتیں بناتے رہ جاؤ۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور ان پودوں کو مختلف مراحل سے گذار کر، ان میں موجود دانوں کو تمہاری غذا کا سامان بناتے ہیں اگر ہم چاہتے تو دانوں کے پختہ ہونے سے پہلے ہی انہیں خشک کردیتے اور بھس بنا کر اڑا دیتے