سورة الواقعة - آیت 61
عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
کہ تمہاری مانند اور قوم بدل لائیں اور اور تمہیں اس جہان میں اٹھاکریں جسے تم نہیں جانتے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اللہ تعالیٰ اس بات سے عاجز نہیں ہے کہ وہ تمہیں ہلاک کر کے تمہارے جیسے دوسرے لوگوں کو تمہاری جگہ لے آئے اور تمہیں دوسری شکلوں اور صورتوں میں پیدا کرے۔ حسن کہتے ہیں کہ وہ تمہیں بندروں اور سوروں کی شکل میں پیدا کرے۔ تو جو ذات ان سب باتوں پر قادر ہے، وہ آخرت میں تمہیں دوبارہ زندہ کرنے سے کیسے عاجز درماندہ رہے گی؟!