سورة الواقعة - آیت 60

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہم نے تم میں موت کا مقدر (ف 1) (مقرر) کیا اور ہم اس بات سے عاجز نہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(19) مندرجہ ذیل تین آیتوں میں بھی اللہ تعالیٰ نے بعث بعد الموت کی حقیقت کو ہی ایک دوسرے پیرائے میں باور کرایا ہے فرمایا کہ ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لئے موت کو حتمی قرار دیا ہے، جو اس بات کی خبر دیتی ہے کہ تم ہمارے قبضہ سے باہر نہیں ہو، اور یہ کہ تم بے کار پیدا نہیں کئے گئے تھے، اور نہ یہ بات صحیح ہے کہ تم مر کر مٹی میں مل جاؤ گے اور دوبارہ اٹھائے نہیں جاؤ گے، بلکہ تم دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے اور تمہارے اعمال کا تم سے حساب لیا جائے گا