سورة الواقعة - آیت 55
فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ایسے پیوگے جیسے تونسے ہوئے اونٹ پانی پیتے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جسے تم اس بیمار اونٹ کی طرح پیتے چلے جاؤ گے جو کبھی سیراب نہیں ہوتا ہے۔ ضحاک، ابن عیینہ، اخفش اور ابن کیسان کہتے ہیں کہ ” ھیم“ ریتلیی زمین کو کہتے ہیں، جو پانی کو پیتی جاتی ہے اور اوپر اس کا کوئی اثر باقی نہیں رہتا جہنمی بھی پیاس کی شدت سے کھولتا ہوا پانی پیتے چلے جائیں گے اور انہیں سیرابی حاصل نہیں ہوگی۔