سورة الواقعة - آیت 50

لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

روز مقررہ وقت پر ضروراکھٹے کئے جائیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سب کے سب میدان محشر میں جمع کئے جائیں گے، ایک فرد بشر بھی کہیں جا نہیں سکے گا۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ ہود آیت (103) میں فرمایا ہے : ” وہ دن جس میں سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور وہ، وہ دن ہے جس میں سب حاضر کئے جائیں گے۔ “