سورة الواقعة - آیت 50

لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

روز مقررہ وقت پر ضروراکھٹے کئے جائیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سب کے سب میدان محشر میں جمع کئے جائیں گے، ایک فرد بشر بھی کہیں جا نہیں سکے گا۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ ہود آیت (103) میں فرمایا ہے :İذَلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَهُ النَّاسُ وَذَلِكَ يَوْمٌ مَشْهُودٌĬ ” وہ دن جس میں سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور وہ، وہ دن ہے جس میں سب حاضر کئے جائیں گے۔ “