سورة الواقعة - آیت 46
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اس بڑے بے گناہ (ف 1) (شرک) پر اڑے رہتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ لوگ بڑے بڑے گناہ کرتے تھے اور ان پر نادم ہو کر اللہ کے حضور ان سے تائب نہیں ہوتے تھے۔ حسن، ضحاک اور ابن زید وغیر ہم نے İالْحِنْثِ الْعَظِيمِĬ سے شرک مراد لیا ہے، یعنی وہ لوگ شرک کا ارتکاب کرتے تھے اور اس سے تائب نہیں ہوتے تھے۔