سورة الواقعة - آیت 44

لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو نہ ٹھنڈا ہے اور نہ عزت والا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جس میں نہ ٹھنڈک ہوگی اور نہ ہی کوئی دوسری اچھائی، اس لئے کہ وہ نار جہنم کا دھواں ہوگا نہایت وحشت ناک اور کرب انگیز ہوگا۔