سورة الواقعة - آیت 27

وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور داہنی طرف والے ۔ کیا ہیں داہنی طرف والے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9) اب ان اہل جنت کا ذکر ہو رہا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے کہا ہے، جنہیں عرش کے دائیں جانب جگہ ملے گی اور جن کے نامہ ہائے اعمال ان کے دائیں ہاتھوں میں ملیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان دائیں جانب والوں کا کیا پوچھتے ہو، وہ تو بڑے اونچے لوگ ہوں گے اور ان کی سعادت و نیک بختی اوج ثریا کو پہنچی ہوگی۔