سورة الواقعة - آیت 21
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا چاہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور وہ بچے ان کی رغبت اور خواہش کے مطابق انواع و اقسام کی چڑیوں کا بھنا اور پکا ہوا گوشت پلیٹ بھر بھر کر پیش کریں گے۔