سورة الواقعة - آیت 13
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پہلوں میں سے ایک انبوہ ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) ایمان و بندگی کی طرف سبقت کرنے والے اللہ کے مقرب بندوں کی ایک بڑی تعداد ان اقوام سے ہوگی جو حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر نبی کریم (ﷺ) کی بعثت تک گذر چکی ہیں