سورة الواقعة - آیت 3

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ پست اور بلند کردینے والی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2) عزت دینے والا اور ذلیل کرنے والا تو اللہ ہے لیکن یہاں دونوں باتوں کی نسبت روز قیامت کی طرف اس اعتبار سے کی گئی ہے کہ یہی وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ کچھ ایسی قوموں کو بلند و بالا مقام دے گا جن کی دنیا میں کوئی حیثیت نہیں تھی اور کچھ ایسوں کو ذلیل و رسوا کرے گا جو دنیا میں بڑے بنتے تھے اور مومنوں کو حقیر جانتے تھے۔