سورة الرحمن - آیت 76

مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سبز قالینوں اور قیمتی نفیس چاندنیوں کے فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(25) اہل جنت، جنت میں سبز رنگ کے گاؤتکیوں اور نہایت قیمتی، گداز، خوبصورت اور زرق برق مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے یعنی ان کی زندگی نہایت ٹھاٹھ باٹھ اور شان و شوکت والی ہوگی۔