سورة الرحمن - آیت 69

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمت کو جھٹلاؤ گے ؟۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور چونکہ جنت میں موجود مذکورہ بالا نعمتوں کی یاد دہانی سننے والوں کو عمل صالح کی ترغیب دلاتی ہے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا کہ اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟!۔