سورة الرحمن - آیت 46

وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس شخص کے لئے جو اپنے رب کے سامنے ہونے سے ڈرادو (ف 1) باغ ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(20) اوپر کی آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان اور جنوں کو اپنی بہت ساری دینی اور دنیوی نعمتوں کی یاد دلائی ہے اور اب مندرجہ ذیل آیات کریمہ میں اپنی بعض ان نعمتوں کا ذکر کیا ہے جو وہ اپنے جنتی بندوں کو آخرت میں دے گا۔ مفسرین نے یہ بھی لکھا ہے کہ جب مجرمین کا انجام بیان کیا جا چکا ہے تو ا ب ا ن اہل تقویٰ کا ذکر کیا جا رہا ہے جو دنیا میں اپنی زندی اللہ سے ڈرتے ہوئے گذارتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص روز حساب، اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے، اس لئے فرائض کی پابندی کرتا ہے اور گناہوں سے بچتا ہے اسے اس کا رب دو جنتیں دے گا، ایک ترک معاصی کے بدلے اور دوسری عمل صالح کے بدلے کہا جاتا ہے کہ ایک کا نام جنت عدن ہے اور دوسرے کا جنت نعیم İوَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِĬ کا ایک معنی یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ جو شخص اس بات سے ڈرتا ہے کہ اس کا رب اس کے احوال کی خبر رکھتا ہے اور اس کے اقوال و افعال پر مطلع ہے اسے آخرت میں دو جنتیں ملیں گی،