سورة الرحمن - آیت 26
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جو کوئی زمین پر ہے فانی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12) زمین پر حرکت کرنے والے جتنے حیوانات ہیں، سب فنا کے گھاٹ اتر جائیں گے، مخلوقات میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، مفسرین نے İكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍĬ کی تفسیر کے ضمن میں مندرجہ ذیل فوائد کا ذکر کیا ہے : 1۔ جب زندگی کے ایام محدود ہیں تو اسے اللہ کی عبادت میں گذارنا چاہئے۔ 2۔ دنیا کی ہر نعمت زوال پذیر ہے، اس لئے اللہ سے ہی لولگانے میں ہر بھلائی ہے۔ 3۔ تکلیف و مصیبت میں صبر کرنا چاہئے۔ اس لئے کہ یہاں کی خوشی اور غم دونوں عارضی ہیں۔ 4۔ اللہ کو چھوڑ کر غیروں کو معبود نہ بنایا جائے، اس لئے کہ زائل و فانی معبود نہیں ہوسکتا ہے۔