سورة الرحمن - آیت 10

وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور زمین کو خلقت کے لئے نیچے رکھا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6) آیت (7) میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے اس نے آسمان کو چھت بنا کر اوپر اٹھا رکھا اور اس آیت میں کہا ہے کہ اس نے زمین کو پانی پر پھیلا دیا ہے اور اس پر بلند و بالا پہاڑوں کا کھونٹا گاڑ کر اسے ثابت بنا دیا ہے تاکہ اس کی نوع بہ نوع مخلوقات اس پر زندگی گذار سکیں۔