سورة القمر - آیت 54

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک متقی باغوں اور نہروں میں ہوں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(26) قرآن کریم اپنے معہود طریقہ کے مطابق مجرمین کا انجام بیان کرنے کے بعد جس کا ذکر آیات (47) سے (53) تک ہوا ہے، اب مومنین متقین کو خوشخبری دے رہا ہے کہ وہ اللہ کی بنائی جنتوں میں ہوں گے، جن کے آس پاس نہریں جاری ہوں گی،